دہلی اسمبلی انتخابات: اروند کیجریوال نے نئی دہلی سیٹ سے کاغذات نامزدگی کیے داخل

نامزدگی سے پہلے اروند کیجریوال نے ہنومان مندر اور والمیکی مندر میں پوجا کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی ان کے ساتھ تھیں۔ کیجریوال نے خواتین حامیوں کے ساتھ پیدل مارچ بھی کیا۔

عام آدمی پارٹی کے دیگر امیدواروں میں منیش سسودیا نے جنگ پورہ سے اور سوربھ بھاردواج نے گریٹر کیلاش سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ جبکہ گوپال رائے نے بابر پور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *