مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق انتہا پسند صیہونی کابینہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے کے مقصد سے حماس کے ساتھ امن مذاکرات میں کئی بار رکاوٹیں پیدا کیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقین کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
صیہونی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق نتن یاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
نتانیاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرنے کو تیار ہیں۔
ہارٹز کے مطابق نتانیاہو نے قیدیوں کے خاندانوں کو یہ وعدہ بھی کیا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تو اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا اور قیدیوں کا جلد تبادلہ کیا جائے گا۔