[]
حیدرآباد: دہلی میں سڑک پر نماز ادا کرنے والے مصلیوں کو پولیس عہدیدار کی جانب سے لات مارنے کی ویڈیو کے وائرل ہوجانے پر اس حرکت کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے،
مگر گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ جو نفرت انگیز بیان بازی کے لیے بدنام ہیں، ایک بار پھر دہلی پولیس کے عہدیدار کی حمایت میں بیان دیا۔
سوشل میڈیا مائیکرو بلاک ایکس پر راجہ سنگھ نے بیان دیا ”دیش بھر میں 6 لاکھ مساجد کے باوجود سڑک پر نماز ادا کرنا کونسی سمجھ داری ہے۔
اس معاملہ میں میرا پورا ساتھ دہلی پولیس کے ساتھ ہے۔ پولیس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے“۔