[]
نارائن پیٹ:8/مارچ۔ العارف فیڈریشن کے زیرِ اہتمام 10 / مارچ بروز اتوار کو بعد نمازِ عشاء نارائن پیٹ مستقر کی شاہی جامع مسجد کے میدان میں استقبالِ رمضان کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان پیمانے پر جلسہ بعنوان ‘آمدِ رمضان اور ہماری ذمہ داریاں’ منایا جارہا ہے
جسکی کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب قبلہ’سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رحہ’ کریں گے۔جبکہ مہمانِ خصوصی خطیب اہلسنت استاد الا اساتذہ شیخ التفسیر و مفتی’حضرت الحاج شاہ محمد منیر الدین چشتی القادری نوری’صاحب قبلہ کامل جامعہ نظامیہ(شیخ التفسیر جامعہ عارِفیہ نوریہ بنڈلہ گوڑہ)حیدرآباد تلنگانہ الہند کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔
اسکےعلاوہ مقامی علمائے کرام کا خصوصی خطاب ہوگا۔نوجوانانِ العارف فیڈریشن اہلسنت والجماعت نے عامتہ المسلمین سے اس جلسہ میں شرکت کی خواہش کی ہے۔