ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے انگلش گیندباز ہوئے پست، روہت-گل کی سنچری، سرفراز کی طوفانی نصف سنچری

[]

ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 8 وکٹ کے نقصان پر 473 رن بنا لیے ہیں، انگلینڈ کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 218 رن کے سامنے ہندوستان کی سبقت 255 رنوں کی ہو چکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سرفراز خان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

سرفراز خان، تصویر@BCCI

user

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں دوسرے دن ہندوستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی ہے۔ دھرمشالہ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے انگلش گیندبازوں کو پوری طرح پست کر دیا ہے۔ عرصہ بعد ہندوستان کے پانچ ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے نصف سنچری یا اس سے زیادہ رن بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ نتیجہ کار دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 473 رن بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کے ذریعہ پہلی اننگ میں بنائے گئے 218 رن کے سامنے ہندوستان کی سبقت اب 255 رنوں کی ہو چکی ہے۔ کلدیپ یادو 27 رن بنا کر اور جسپریت بمراہ 19 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

ہندوستان نے کل کے اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 135 رن سے جب آج آگے کھیلنا شروع کیا تو کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے انگلینڈ کے تیز اور اسپن گیندبازوں کو پہلے سیشن میں ایک بھی کامیابی نہیں حاصل کرنے دی۔ آج پہلے سیشن میں 30 اوور کا کھیل ہوا جس میں ہندوستان نے 129 رن بنائے۔ پہلا سیشن ختم ہونے سے پہلے ہی روہت شرما اور شبھمن گل نے اپنی اپنی سنچری مکمل کر لی۔ پھر جب دوسرا سیشن شروع ہوا تو روہت شرما (103 رن) اور شبھمن گل (110 رن) جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے دیودَت پڈیکل اور تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے سرفراز خان نے محاذ سنبھالا۔ خاص طور سے سرفراز خان نے طوفانی انداز میں 55 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ حالانکہ تیسرے سیشن کی پہلی ہی گیند پر وہ شعیب بشیر کا شکار بن گئے۔ انھوں نے ایک چھکا اور آٹھ چوکے کی مدد سے 60 گیندوں پر 56 رنوں کا تعاون کیا۔ پھر دیودَت پڈیکل نے اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگ میں نصف سنچری مکمل کی، لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک میدان پر نہیں رہ سکے۔ انھیں بشیر نے 65 رن کے انفرادی اسکور پر بولڈ کر دیا۔

اس کے بعد ہندوستانی بلے باز کچھ لڑکھڑائے اور ایک وقت جو سکور تین وکٹ کے نقصان پر 376 رن تھا، وہ جلد ہی پانچ وکٹ کے نقصان پر 428 پہنچ گیا۔ لیکن آخر میں کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے انتہائی اہم 45 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کر لی ہے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ دونوں تیسرے دن کے پہلے سیشن میں مزید کچھ رن بنا کر ہندوستان کی سبقت کو بڑا کریں گے۔

پانچویں ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے گیندبازوں کی بات کی جائے تو شروعاتی دو سیشن میں انھیں محض دو وکٹ ہی ملے تھے اور یہ وکٹ بین اسٹوکس و جیمس اینڈرسن نے لیے تھے۔ تیسرے سیشن میں انگلش گیندباز، خصوصاً اسپنر اثردار دکھائی دیے۔ اس سیشن میں پانچ وکٹ گرے اور سبھی وکٹ اسپنروں کے حصے میں آئے۔ مجموعی گیندبازی پر نظر ڈالی جائے تو شعیب بشیر نے چار وکٹ، ٹام ہارٹلی نے دو وکٹ اور اینڈرسن و اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *