راجستھان: کوٹہ میں ’شیو بارات‘ کے دوران پیش آیا اندوہناک حادثہ، بجلی کرنٹ کی زد میں آنے سے 14 بچے جھلسے

[]

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بیشتر بچے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر ہی شیو بارات کا حصہ بننے پہنچ گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب شیو بارات نکالنے والے منتظمین بچوں کو دیکھنے اسپتال پہنچے تو متاثرہ بچوں کے رشتہ داروں نے ان کی پٹائی کر دی۔ کسی طرح سے حالات کو سنبھالا گیا اور اب ڈاکٹروں کی پوری کوشش بچوں کی جان بچانے پر ہے۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، ریاست کے وزیر توانائی ہیرالال ناگر اور دیگر افسران بھی ایم بی بی ایس اسپتال پہنچے۔ برلا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ یہ کیوں ہوا، اس کی جانچ کروائی جائے گی۔ سبھی لوگ فی الحال بچوں کے علاج میں مصروف ہیں۔ ایک بچے کی حالت سنگین ہے اور ریفر کرنے کی ضرورت پڑے گی تو وہ بھی کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *