خواتین کا عالمی دن: ناردرن ریلوے کے 3 اسٹیشنوں کی تمام تر ذمہ داریاں خواتین کے حوالہ!

[]

نئی دہلی: یوم خواتین کے موقع پر ریلوے نے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے ناردرن ریلوے کے تین اسٹیشنوں کو پنک اسٹیشن قرار دے دیا۔ ان اسٹیشنوں پر لوکو پائلٹ ٹیکنیشن، اسٹیشن ماسٹر اور عوام کی حفاظت کی ذمہ داری خواتین کے کندھوں پر رہی۔

اس اقدام کی کوشش خواتین کی مساوی شرکت کو ظاہر کرنا ہے۔ اس دوران ایک خاتون لوکو پائلٹ کو دہلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن پر مالبردار ٹرین چلاتے ہوئے دیکھا گیا جو کہ بہت مشکل کام ہے۔ اسٹیشن کی تمام تر ذمہ داری خاتون اسٹیشن ماسٹر کے کندھوں پر ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *