[]
مہر خبررساںایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران ا نقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ غزہ کے واقعات اور جرائم امریکی سماجی، اخلاقی اور فوجی شکست اور شرمندگی کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی ہے کہ غزہ میں بے گناہ اور معصوم سویلین کے قتل عام میں امریکہ مکمل شریک ہے۔ امریکی حکام خوش فہمی میں ہیں کہ دنیا کے لوگ غزہ میں امریکی جرائم اور صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی سے لاعلم ہیں۔
جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ غزہ میں امداد کے نام پر ہوائی جہازوں سے کچھ پیکٹ پھینک کر خود کو فلسطینی عوام کا حامی اور ہمدرد ظاہر کرنا چاہتا ہے لیکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے باوجود امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو مسلسل ہتھیار فراہم کیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر امریکہ کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔