[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان جناب شجاعت علی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیڈ بیک کے مطابق انڈیا اتحاد کو جنوبی ہند کے 130 پارلیمانی حلقوں میں سے 100 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔
پارٹی کے ممتاز قائد جناب شجاعت علی نے کہا کہ بی جے پی کو کیرالہ تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں ایک بھی نشست حاصل نہیں ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کو کرناٹک میں 20 اورتلنگانہ میں 14 پارلیمانی حلقوں سے کامیابی حاصل ہوگی۔ اسی طرح انڈیا اتحاد کو کیرالہ سے تمام 20 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ پارٹی تمل ناڈو میں 39 میں سے 38 سیٹیں حاصل کرے گی۔
جناب شجاعت علی نے مزید کہا کہ بھارت نیائے یاترا کو پورے شمالی ہندوستان میں زبردست ردعمل حاصل ہے اور راہل گاندھی کا عوام سے رابطہ انتہائی حوصلہ افزا رہا۔ کانگریس قائد نے یہ بھی کہا کہ تلنگانہ میں وزیر اعظم کے عہدہ کے لیے پہلی پسند راہل گاندھی ہیں جنہیں 51 فیصد رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے جبکہ نریندرمودی 38 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔