جامعہ راحت عالم للبنات حیدرآباد میں جلسہء استقبال رمضان

[]

حیدرآباد: جامعہ راحت عالم للبنات عنبر پیٹ حیدرآباد میں 7 مارچ2024 بروز جمعرات استقبال رمضان المبارک کے ضمن میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نزول قرآن اور رمضان کے موضوع پر ڈاکٹر رفعت سیما صاحبہ ڈائریکٹر جامعہ ھذا کا خصوصی خطاب تھا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نزول قرآن کی جو عظیم نعمت ماہ رمضان میں امت محمدی کو عطا کی گئی۔ اس کی شکر گذاری کے اظہار کے لئے ماہ رمضان میں روزے فرض کئے گئے  اور شب قدر کی شکل میں ہزار مہینوں سے افضل  رات بھی اسی نزول قرآن کی برکت سے امت محمدی کو عطا کی گئی۔

یہ اعزاز اس سے قبل کسی اور امت کو نہیں ملا تھا۔ نیز اسی قرآن کریم سے وابستگی نے ہی اس امت کو امت وسط بنایا ہے۔ اس لحاظ سے ہم امتی  بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ رب العزت نے اپنے اس کلام کے ذریعہ ہم پر اپنی نعمتیں تمام کیں اور ہم سے راضی ہوا۔ 

لہذا اب  ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اللہُ کی رضاء كی خاطر ہر طرح کی کوتاہیوں سے بچتے رہیں اور ہمیشہ اللہ سے ھدایت کی توفیق مانگتے رہا کریں۔

طالبات جامعہ نے بھی اس موقع پر حمد و نعت پیش کرتے ہوے ماہ رمضان سے متعلق مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔

اس مبارک موقع پر ان دس طالبات کو خصوصی انعامات دئے گئے جنہوں  نے قرآن مجید سے متعلق مسابقہ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بقیہ طالبات کو بھی ترغیبی انعامات دئیے گئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *