مدینہ ڈگری اور پی جی کالج میں یوم تہذیب و سالانہ کلچرل پروگرام کا انعقاد

[]

حیدرآباد: مدینہ ڈگری اور پی جی کالج برائے خواتین حمایت نگر ملحقہ عثمانیہ یونیورسٹی میں یوم تعلیم اور تہذیب و سالانہ کلچرل فنکشن کا ایم اے گارڈن حیدر گوڑہ میں انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈائرکٹر کے ایم منہاج الدین نے کی۔

اس تقریب کے مہمانان خصوصی مسز پی وجئے ریڈی جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی ‘ اعزاز مہمان ڈاکٹر مریم عفیفہ ‘ کنسلٹنٹ نیرولوجی ایم ایس جنرل سرجری ایم آر سی پی یوکے ‘ ڈاکٹر طلعت سلطانہ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف عربی عثمانیہ یونیورسٹی نے کی۔

سالانہ فنکشن کا آغاز ترانہ مدینہ سے شروع ہوا۔ اس ترانہ کو غزل سنگر سلطان محمد مرزانے لکھا اور ترتیب دیا تھا۔ ڈگری کالج کی طالبہ نے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

اس موقع پر ڈائرکٹر کے ایم منہاج الدین نے طالبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ 32سال پہلے مدینہ ڈگری کی بنیاد مرحوم کے ایم عارف الدین نے رکھی تھی۔

انھوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلباء میں ڈسپلن کا ہونابہت ضروری ہے۔ ڈسپلن سے ہی طلباء میں صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ جن طلباء میں ڈسپلن ہوتا ہے وہ اسٹوڈنٹس ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

کالج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی آزادی میںان کے والد کا نمایاں رول رہا ہے۔ انھوں نے اس دور میں ہی تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا اس کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ آج ہم ان ہی کے بنائے گئے تعلیم اداروں کو چلارہے ہیں علم کی روشنی کو عام کررہے ہیں۔

انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹیچرس کا احترام کریں ٹیچر س ہی ہے ایک طالب علم کو ہر میدان میں کامیابی دلاسکتے ہیں۔ٹیچرس ہی ہے جو طلباء کو سنوارنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طلباء کوچاہئے کہ وہ خوب محنت کرتے ہوئے اپنا اور اپنے ملک اور ریاست کا نام روشن کرے۔

طلباء کو ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنی چاہئے خوب محنت سے پڑھ کر ایک اچھے شہری بنیں اور دوسروں کو اچھے شہری بننے کی تلقین کریں ۔ اپنے آپ میں ڈسپلن لاتے ہوئے صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ تعلیم کو دوسروں تک پہنچائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہر میدان میں کالج جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے موجودہ دور کے ہم آہنگ اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

کالج کی پرنسپل محترمہ افروز اس موقع پر کہا کہ ہم کالج کا 32واں سالانہ جشن منارہے ہیں جس کو کے ایم عارف الدین نے بتیس سال پہلے قائم کیا تھا۔ اس روشن چراغ کو ڈائرکٹر مہناج الدین نے جاری رکھتے ہوئے تعلیم کے میدان میں ہر چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔

مسز پی وجئے ریڈی جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈائرکٹر منہاج الدین نے مرحوم کے ایم عارف الدین کے اس مشن کو کامیابی سے چلارہے ہیں۔ انھوں نے طالبہ کا پرفارمنس دیکھتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے کہ کالج میں مارشل آرٹس کا بہترین نظم کے علاوہ نیوٹریشن کے طلبہ بھی بہت اچھا حصہ ادا کررہے ہیں۔

ڈگری کالج کے طلبہ بہترین جی پی اے سے کامیابی حاصل کررہے ہیں اس کا سہرا منہاج الدین کے سر جاتا ہے ۔ وجئے ریڈی نے کالج کی بہترین کارکردگی کیلئے نگران کار اسٹاف اور اساتذہ کو مبارکباد  دی جنھوں نے تعلیم کے ساتھ اپنے تہذیب و تکریم کو بھی باقی رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈائرکٹر منہاج الدین جنھوں نے ان کے والد کے ایم عارف الدین کے مشن کو جاری رکھا نہ صرف جاری رکھا بلکہ اس کو کامیابی کے ساتھ چلاتے ہوئے اپنی تہذیب کو برقرار رکھا ہے۔ آخری میں مہمانوں کے ہاتھوں تعلیم اور تہذیب میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والی طالبہ میں ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *