صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر

[]

لاہور: سردار رمیش سنگھ اروڑہ کو آج صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا جس کے ساتھ ہی وہ مابعد تقسیم پنجاب میں ایسے عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے سکھ بن گئے ہیں۔

اروڑہ کو چیف منسٹر مریم نواز شریف کی کابینہ میں صوبہ پنجاب کے وزیر اقلیتی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرقیادت پاکستان مسلم لیگ نوازپارٹی سے تعلق رکھنے والے اروڑہ 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد لاہور صوبائی اسمبلی کی تیسری میعاد کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

اروڑہ کا تعلق ضلع نرووال سے ہے۔ وہ پنجاب صوبائی اسمبلی کے پہلے سکھ رکن ہیں۔ پنجاب کی عیسائی اقلیتی برادری کے نمائندہ ایک اور رکن خلیل طاہر سندھو کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *