[]
حیدرآباد: حیدراباد کے بازار گھاٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اصفان کی روس یوکرین جنگ میں انتقال کی خبر کے بعد ان کے بھائی عمران نے میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم فون پر دی گئی اطلاع اور سفارت خانہ کے ٹوئیٹ پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ اس اطلاع کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ عمران نے بتایا کہ انکے بھائی اوردیگر نوجوانوں کو روس بھجوانے والا ایک ایجنٹ خوشپریت ان سے مسلسل رابطہ میں تھے ۔ 16 فروری کو اس نے بتایا تھا کہ اصفان اس کے ذرائع سے رابطہ میں ہے اور ان کا اگر یمنٹ منسوخ ہوگیا ہے۔
اس وقت سے وہ بابا بلاگس اور اس کے ایجنٹس ناظم ، رمیش ، معین سے رابطہ میں ہیں اور انہوں نے بتایا تھا کہ اصفان زخمی ہیں اور خوفزدہ ہیں۔ عمران نے کہا کہ اگر اللہ نہ کرے ان کے بھائی کا انتقال ہوا تو ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ثبوت پیش کیا جائے اور میت کو حیدر آباد لایا جائے ۔