چیتا اچانک فنکشن ہال میں گھس گیا، کم عمر بچہ کی بہادری نے سب کو حیران کردیا (ویڈیو دیکھیں)

[]

مہاراشٹرا: مہاراشٹرا کے مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک کم عمر بچے کے خون خوار چیتے کو دیکھنے کے بعد اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چیتا فنکشن ہال میں گھس جاتا ہے اور 12 سالہ بچہ فوری طورپر ہوشیاری سے کمرہ کا دروازہ بند کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچہ گھر کے دروازے کے قریب بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلتا ہے جبکہ اسی دوران چیتا بچہ کو دیکھے بغیر دروازے سے ہال میں داخل ہوجاتا ہے۔

بچہ بڑی بہادری اور ہوشیاری سے بغیر خوف کھائے یا چیخ وپکار کرے بغیر اطمینان سے چیتے کو اندر داخل ہونے دیتا ہے اور پھر خاموشی سے اُٹھ کر فوری دروازہ بند کردیتا ہے۔ بعد میں اُس نے فوری طورپر والدین کو اس کی اطلاع دیتا ہے۔ یہ کم عمر بچہ کی بات سن کر والدین اور دیگر افراد حیران ہوجاتے ہیں۔ بچہ کے والدین اور وہاں موجود دیگر افراد نے فوری طورپر محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دےد ی۔

حیران کُن طور پر یہ چیتا دو روز قبل ایک چڑیا گھر سے فرار ہوا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر فنکشن ہال کی کھڑکی سے چیتے کو بے ہوش کردیا اور اسے پکڑ کرلیکر چلئے گئے۔

سوشل میڈیا پر بچہ کی بہادری اور خون خوار جنگلی جانور کو دیکھ کر اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔ ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *