[]
لکھنؤ: اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک کم عمر بچے کے خون خوار چیتے کو دیکھنے کے بعد اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چیتا گھر میں گھستا ہے اور 12 سالہ بچہ فوری طورپر ہوشیاری سے گھر کا دروازہ بند کردیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچہ گھر کے دروازے کے قریب بیٹھ کر موبائل فون پر گیم کھیلتا ہے جبکہ اسی دوران چیتا بچہ کو دیکھے بغیر دروازے سے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔
بچہ بڑی بہادری اور ہوشیاری سے بغیر خوف کھائے یا چیخ وپکار کرے بغیر اطمینان سے چیتے کو اندر داخل ہونے دیتا ہے اور پھر خاموشی سے اُٹھ کر فوری دروازہ بند کردیتا ہے۔ بعد میں اُس نے فوری طورپر والدین کو اس کی اطلاع دیتا ہے۔ یہ کم عمر بچہ کی بات سن کر والدین اور دیگر افراد حیران ہوجاتے ہیں۔ والدین نے پھر فوری طورپر محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دےد ی۔
حیران کُن طور پر یہ چیتا دو روز قبل ایک چڑیا گھر سے فرار ہوا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر گھر کی کھڑکی سے چیتے کو بے ہوش کردیا اور اسے پکڑ کرلیکر چلئے گئے۔
سوشل میڈیا پر بچہ کی بہادری اور خون خوار جنگلی جانور کو دیکھ کر اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔ ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔