[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں تاجکستان کے ہم منصب سراج الدین مہرالدین سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات سمیت خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
عبداللہیان نے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے درمیان رشتہ مضبوط ہے۔ دونوں ممالک کو چاہئے کہ علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ تعاوں کریں۔ دونوں ملکوں کو سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر مکمل عملدارمد کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تعلیمی، ٹرانزٹ، توانائی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کی صلاحتیوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں طرف کے متعلقہ حکام کو زیادہ سے زیادہ فعال ہونے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر تاجکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے ایران کی کوششیں دلیل ہیں کہ ایران فلسطینیوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔
مہرالدین نے ایران میں گذشتہ دنوں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر ایرانی ہم منصب کو مبارک باد پیش کی۔