سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری پر بی جے پی اپنا موقف واضح کرے: جئے رام رمیش

[]

جئے رام رمیش نے مزید کہا ہے کہ “بہار میں انڈیا الائنس کی مخلوط حکومت نے سماجی و اقتصادی نقطۂ نظر سے ذات پر مبنی مردم شماری کرائی اور اس کے نتائج جاری کیے۔ مردم شماری میں سامنے آئے محروم طبقات اور خاندانوں کے لیے سماجی و معاشی انصاف فراہم کرنے کے لیے بہار کی ’نئی‘ اینڈ ی اے حکومت کا کیا موقف ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی اپنے ’انصاف’ کے ایجنڈے کے تحت ملک گیر سطح پر جامع سماجی و اقتصادی بنیاد پر ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔ ملک بھر کی ہماری ریاستی حکومتیں اپنی اپنی ریاستوں میں اس کے لیے پہل کر رہی ہیں۔” انہوں نے سوال کیا ہے کہ ’’اس معاملے پر بی جے پی کا کیا موقف ہے؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *