رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، مشتبہ شخص کی جانکاری دینے پر 10 لاکھ روپئے کا انعام (تصویر جاری)

[]

بنگلورو: بنگلورو کیفے دھماکہ کیس کی تحقیقات کرنے والی نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی اور اس کے تعلق سے جانکاری دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ کر ناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ این آئی اے کو بنگلورو کے وائٹ فیلڈ علاقہ میں واقع رامیشورم کیفے میں یکم مارچ کے دھماکہ کے سلسلہ میں اہم سراغ ملا ہے۔

کیس کی تحقیقات این آئی اے اور بنگلورو پولیس کی اسپیشل وِنگ کرائم برانچ مشترکہ طورپر کررہی ہیں۔ وائٹ فیلڈ کے بروک فیلڈ ایریا میں جہاں رامیشورم کیفے واقع ہے‘ کئی مشہور آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔

تحقیقاتی ایجنسیاں سی سی ٹی وی فوٹیج کو حاصل کرنے میں تو کامیاب رہیں لیکن ملزم کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے حالانکہ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے یکم مارچ کو کہا تھا کہ دھماکہ کرنے والے کو چند گھنٹوں میں پکڑلیا جائے گا۔

 ذرائع کے بموجب کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ جس شخص نے کیا اس نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو الجھن میں ڈالنے کے لئے رامیشورم کیفے آنے اور جانے کے لئے بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کی لگ بھگ 10 بسوں میں سفر کیا۔ عہدیدار‘ مقام ِ دھماکہ کے اندرون 3کیلو میٹر سی سی ٹی وی کیمرے کھنگال رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *