[]
نئی دہلی: ایک پینٹر حادثہ میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا، وہ پینٹنگ کا کام کرتا تھا لیکن ہاتھ کھودینے کی وجہہ سے وہ برش پکڑنے کے قابل نہیں تھا لیکن اب اس کی حالت بدل گئی ہے اوروہ بہت جلد کام پر واپس لوٹ سکتا ہے کیونکہ دہلی کے ڈاکٹروں نے ایک برین ڈیڈ خاتون کے دونوں ہاتھ اس شخص کو لگاد دئیے ہیں۔
اس کے دو ہاتھ ٹرانسپلانٹ کیے گئے، اس کامیاب آپریشن کے ساتھ ہندوستانی ڈاکٹروں نے طبی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، تفصیلات کے مطابق 45 سالہ شخص 2020 میں ٹرین حادثہ میں اپنے ہاتھ کھو بیٹھا تھا۔ اسی دوران جنوبی دہلی کے ایک اسکول میں کام کرنے والی مینا مہتا نامی خاتون کا حال ہی میں برین ڈیڈ ہوگیا۔ اس نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ دینے کا پہلے ہی اعلان کیا تھا۔
خاتون کی وصیعت کے مطابق اس کے ہاتھ دہلی کے ایک پینٹر پرکو عطیہ کئے گئے۔ اس سرجری میں گنگارام ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے حیرت انگیز سرجری کی۔ ڈاکٹروں نے تقریباً 12 گھنٹے تک آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں کی محنت رنگ لائی ہے۔ پینٹر نے سرجری کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہوئے
اپنے ہاتھ کے انگوٹھے سے ”تھمس اپ” کا نشان دکھایا۔ ڈاکٹرس کے مطابق اب یہ اپنے ہاتھوں سے کام کرسکے گا۔