بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز “MSC SKY” کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہاز پر حملہ  بحیرہ احمر میں متعدد امریکی بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز سے حملہ کرنے کے منفرد آپریشن کے بعد کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ نہیں ختم نہیں کیا جاتا تب تک ہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ دو آپریشنز کے ذریعے ہم نے ایک ہی وقت میں کئی جنگی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت دشمن پر واضح کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، خلیج عدن اور باب المندب میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *