عازمین عمرہ کےلئے سہولت – مسجد الحرام میں مطاف صرف عمرہ زائرین کے لیے مختص

[]

ریاض ۔ کے این واصف

 حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ مطاف عمرہ زائرین کے لیے خاص ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے کعبہ کا طواف کرسکتے ہیں۔

 

حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی سلامتی اور مناسک کی آسانی کے ساتھ ادائیگی کے لیےمطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کہاہے کہ مطاف میں صرف طواف ہوگا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں (مطاف کے باہر ) میں جاکر نمازیں ادا کریں۔

 

یعنی ایسے افراد جو احرام پہنے ہوئے نہیں ہونگے وہ مطاف کے علاقے میں داخل نہین ہوسکین گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *