آیت اللہ امامی کاشانی ملک اور انقلاب کی خدمت میں پیش پیش تھے، رہبر معظم کا پیغام

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام جمعہ تہران آیت اللہ امامی کاشانی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم آیت اللہ الحاج آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت کے مناسبت سے ان کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ امامی کاشانی ایک پرہیز گار اور خدمت گار عالم دین تھے جنہوں نے انقلاب سے مجاہد علماء کی صف میں شامل ہوکر اور انقلاب کے بعد ملک کے اہم اور حساس عہدوں گارڈئین کونسل، مجلس خبرگان، امام جمعہ تہران، ادارہ تبلیغات اسلامی اور شہید مطہری سکول  جیسے اداروں اور مراکز میں قوم اور انقلاب اسلامی کی خدمت کی۔ اللہ تعالی سے امید ہے کہ ان کی خدمات کو قبول کرے اور ان کو اپنی جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *