ایران اور روس کا تیل اور گیس کے نئے معاہدوں پر اتفاق

[]

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز الجزائر میں GECF سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے روسی فیڈریشن کے توانائی کے وزیر نکولے شولگینوف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے ایس سی او کے فریم ورک میں یوریشین خطے میں گیس ہب بنانے، تیل اور گیس کے شعبوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کی جانب سے تیل اور گیس کے نئے معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے بھی سازگار مذاکرات ہوئے۔

اوجی اور شولگینوف نے ایران اور روس کے درمیان پاور گرڈ کے کنکشن کے حوالے سے طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 واضح رہے کہ GECF عالمی گیس کی صنعت سے متعلق مسائل بشمول مارکیٹ کے رجحانات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ جس کا سربراہی اجلاس سالانہ بنیادوں پر منعقد ہوتا ہے جہاں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اکٹھے ہوتے ہیں۔ ایران 2027 میں جی ای سی ایف سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *