سعودی عرب میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی

[]

نئی دہلی: سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارتِ اسلامی امورسعودی عرب نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورنے مساجد کے اندرافطارپرپابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پرپابندی عائد کرنے کاحکم جاری کیا ہے

 

یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہوکر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *