[]
عادل آباد 28/فروری(اردو لیکس)بزمِ کاروان ادب و ادارہ ادبِ اسلامی کی جانب سے ڈاکٹر ابرار عالم کی رہائشگاہ پر تمام شعراء نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جسمیں مشہور ومعروف شاعر صابر کاغذ نگری کی اچانک رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔عادل آباد کے دونوں بزم کے شعراء نے خراج عقیدت پیش کی،مرحوم کی اردو خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بہترین شاعر ہی نہیں بلکہ ایک نیک دل انسان تھے،جس مشاعرے میں وہ شرکت کرتے تو لوگ انکے کلام کو سننے کے لئے بے قرار رہتے تھے۔عادل آباد کے لوگوں کے دل میں صابر صاحب رچ بس گئے تھے لوگ انکی مترنم آواز کو سننے کے منتظر رہتے تھےجیسے ہی صابر صاحب کے انتقال کی خبر موصول ہوئی لوگ افسوس جتانے لگے۔ ادبی دنیا میں ایک خلا سا پیدا ہوگی۔اللہ ربُ العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اعلیٰ علین میں جگہ عطاء فرمائے آمین۔