ایران اور روس کا امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کے خلاف مشترکہ موقف

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے بدھ کے روز تہران میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی یکطرفہ پالیسی کے خلاف ایران اور روس کے مشترکہ موقف کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے غزہ کے عوام کی آزادی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے تہران اور ماسکو کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کے سازگار فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک اور خطے کی پیشرفت کے لیے شمال-جنوب کوریڈور معاہدے کی پیروی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک دوست اور پڑوسی کی حیثیت سے تعلقات میں وسعت ان کے ملک کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے اور علاقائی کثیر جہتی تعلقات بھی بہت کامیاب جا رہے ہیں۔

نوواک نے اس بات پر زور دیا کہ شمال-جنوب کوریڈور کی تکمیل دونوں ممالک کے درمیان اہم ترین معاہدوں میں سے ایک ہے اور روس ایرانی حکام کے ساتھ مل کر رشت-آستارا ریلوے کی تعمیر کے ابتدائی اقدامات کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے ایران کے یکم مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *