[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین میں امدادی کاموں کے لئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آنروا نے کہا ہے کہ 23 جنوری کے بعد سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بند ہے۔
ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کئی مرتبہ غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے تاہم کسی کی طرف سے بھی حوصلہ افزا جواب موصول نہ ہوا۔ اگر سیاسی اور سفارتی اقدامات کئے جائیں تو اب بھی غزہ کے حالات کو قابو کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے محاصرے کی وجہ سے غزہ میں بھوک اور افلاس کا راج ہے جس سے سینکڑوں فلسطینیوں کی جان خطرے میں ہے۔ اس وقت غزہ کو ملنے والی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں طبی سہولیات بھی انتہائی کم ہیں۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران طبی مراکز کو ایندھن نہیں ملی ہے۔