[]
مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ جوادی آملی نے آج صبح اپنے دفتر میں دینی طلباء کی عمامہ گذاری کی تقریب سے خطاب کے دوران حضرت امام مہدی (ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت، عالم اسلام اور شیعوں کے لیے بہترین دن امام مہدی کی ولادت کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہر کسی کے لیے انبیاء اور ائمہ کی حقیقی معرفت کا حصول ممکن نہیں ہے لیکن ہر ایک کو اپنے وقت کے امام (ع) کی معرفت ضرور حاصل کرنا چاہیے کیونکہ حدیث نبوی کے مطابق جو شخص اپنے وقت کے امام کی معرفت حاصل کئے بغیر دنیا سے چلا جائے تو وہ جاہلیت کی موت مرا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ امام زمان علیہ السلام کی اطاعت میں ہوں گے تو انسان سے نیک اعمال سرزد ہوں گے، لیکن اگر امام زمان ع کی معرفت حاصل نہ کریں گے تو جہالت کی موت مریں گے۔”
اس مرجع تقلید نے کہا کہ حضرت امام مہدی (ع) ہم سب کو پاکیزہ اور عقلی زندگی کی دعوت دیتے ہیں۔ لہذا ہمیں اس معصوم امام کے قرب کے ذریعے حیات طیبہ حاصل کرنا چاہئے تاکہ معاشرہ بھی پاک و پاکیزہ ہو جائے۔