صہیونی کابینہ میں انتہاپسند جمع ہوگئے ہیں، امریکی سینیٹر

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے صہیونی کابینہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کو انتہاپسندوں کی مجمع قرار دیا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ نتن یاہو کی قیادت میں انتہاپسندوں کا ٹولہ صہیونی کابینہ کو چلارہا ہے جو فلسطینیوں کے لئے کسی بھی لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم صدر جوبائیڈن کی بات سننے کے بجائے کابینہ کے انتہاپسندوں کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نتن یاہو کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل کے اندر اور باہر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اسرائیلی شہری متعدد مرتبہ ان کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے نتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *