پاکستان سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ کی گئی۔

سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام موجود تھے۔

300 ٹن امدادی سامان میں دوائیں، کمبل، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔ امدادی سامان مصر پہنچنے کے بعد غزہ روانہ کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *