منصف ٹی وی کا 29 فروری کو مشن 2024 کے عنوان سے کا نکلیو گورنر کے ہاتھوں افتتاح

[]

حیدرآباد۔22 فروری (پریس نوٹ) ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طورپر انتخابات کی تیاریوں کا آغاز بھی کردیاہے۔ اس سلسلہ میں ہندوستان کے بڑے اردو سٹلائٹ ٹی وی چیانل منصف ٹی وی اپنے ناظرین کی معلومات میں اضافہ کے مقصد سے ایک خاص پروگرام لے کر آرہا ہے۔ منصف ٹی وی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات سے قبل ’مشن 2024‘ کے عنوان سے شاندار پیمانہ پر ایک کانکلیو منعقد کیاجا رہاہے۔

 

یہ کانکلیو 29 فروری کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع کوہ نور تاج دکن میں صبح 10.30 بجے شروع ہوگا جس کا افتتاح تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تملی سائی سوندراراجن کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ کانکلیو میں حصہ لینے والی اہم شخصیتوں میں تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی‘ مرکزی وزیر و ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی‘ ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر و سابق ریاستی وزیر کے تارک راما راو‘ بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس اتحا المسلمین کے علاوہ کانگریس رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) عمران پرتاب گڑھی شامل ہیں

 

۔ اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت کے مشیر ہرکارا وینوگوپال‘ محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ‘ سید ظفر اسلام قومی ترجمان بی جے پی‘ پون کھیرا چیرمین میڈیا کمیٹی اے آئی سی سی‘ ایٹالا راجندر صدر بی جے پی او بی سی مورچہ‘ ڈاکٹر کے لکشمن صدر بی جے پی او بی سی مورچہ‘ پوننالا لکشمیا سابق آئی ٹی وزیر حکومت آندھراپردیش کے علاوہ دیگر کئی اہم قائدین اس کانکلیو میں شرکت کرتے ہوئے انتخابات کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

 

منصف ٹی وی کے ناظرین اس کانکلیو کا حصہ بن کر آنے والے لوک سبھا انتخابات کی تازہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی سے بھی باخبر ہوسکتے ہیں۔ منصف ٹی وی ہمیشہ سے ہی اپنے ناظرین کو ہر طرح کی خبروں سے باخبر رکھتاہے۔ اس سے قبل راجستھان کے جئے پور میں بھی ایک کامیاب کانکلیو منعقد کیاگیا تھا جس میں راجستھان کی سیاست سے تعلق رکھنے والے کئی اہم سیاسی شخصیتوں کے ساتھ ساتھ سماجی اور مذہبی شخصیتوں نے بھی شرکت کی تھی۔

 

اس کے علاوہ گذشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ’گلوبل ہیلتھ کانکلیو 2024‘ منعقد کیاگیا جس میں امریکہ میں خدمات انجام دینے والے معروف ڈاکٹر قطب الدین شجاع کے علاوہ شہر اور اضلاع کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کئے تھے۔ منصف ٹی وی پر 24 گھنٹے معلوماتی اور دلچسپ پروگراموں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی ہر خبر پیش کی جاتی ہے۔ 29 فروری کو ہونے والے کانکلیو کو پیش کرنے میں میڈیا پارٹنر ’روزنامہ منصف‘ نے بھی اپنا تعاون دیاہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *