[]
واضح رہے کہ ہریانہ اور پنجاب کے درمیان کے کھنوری بارڈ پر ایک کسان مظاہرین کی موت کی وجہ سے کسانوں نے جمعہ کو بلیک فرائیڈے منایا تھا۔ اس دوران ایس کے ایم کے سیاسی ونگ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر اور ریاستی وزیر داخلہ انل وج کے پتلے جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے کہ اب تک حکومت اور کسانوں کے درمیان چار بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں، لیکن سبھی بے نتیجہ رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی پانچویں دور کی ملاقات ہو سکتی ہے۔