دماغ سے اسٹیل پلیٹس کا کچھ حصہ باہر نکل آیا۔ لڑکی کے علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل

[]

حیدرآباد۔ شیخ چاندباشاہ نامی میستری نے بتایا ہے کہ ان کی 22 سالہ دختر غوثیہ بیگم کا 2017ء میں برین ٹیومر کا دواخانہ عثمانیہ میں آپریشن ہوا تھا اور وہ دورے (فٹس) کے عارضہ کے بھی شکار ہے۔

 

حال ہی میں دورے پڑنے کی وجہ سے وہ گرپڑی جس کی وجہ سے اس کے دماغ سے اسٹیل پلیٹ کا کچھ حصہ باہر نکل آیا ہے جس کا فوری آپریشن کروانا ضروری ہے۔انہوں نے مقدس شب برأت کے موقع پر عامۃ المسلمین سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنی بیٹی کے آپریشن کے انتظامات کرسکیں۔

 

مالی مدد ایس بی آئی پرودتور ضلع وائی ایس آر کے اکاونٹ نمبر 62229732296 (آئی ایف ایس سی کوڈ SBIN0022041)  پر روانہ کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے لئے فون 7674055786 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *