[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اس پرآشوب دور میں ایران کے عوام سکھ اور امن کے ماحول میں رہتے ہیں۔ یہ سیکورٹی اداروں کی دن رات انتھک محنتوں کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے حضرت امام زمان عجل اللہ فرجہ کے یوم ولادت اور امام زمان کے گمنام سپاہیوں کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس پرمسرت موقع پر ایرانی عوام اور ملکی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدیہ تبریک اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
جنرل باقری نے کہا کہ مشرق وسطی اور پورے خطے میں ہر طرف پرآشوب ماحول اور سیکورٹی کے بحران کے باوجود ایران کے اندر عوام انتہائی سکون اور امن و امان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ پس منظر میں رہ کر ملک اور عوام کی خدمت کرنے والے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کی انتھک کوشش اور محنت کا صلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امنت کی اس عظیم نعمت پر درگاہ الہی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں نیز مستقبل میں بھی رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے مزید جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔