[]
واضح رہے کہ 18 فروری کو نقل کرتے ہوئے پکڑے گیے امیدوار ستیہ امن کو واٹس ایپ پر پیپر بھیجنے والے نیرج کے نیٹ ورک کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ لکھنؤ پولیس نے امیدوار ستیہ امن اور اس کے ساتھی نیرج کو 19 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جب نیرج سے سختی سے تفتیش کی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے متھرا کے ’اپادھیائے‘ کے ذریعے پیپر ملا تھا، لیکن نیرج کو یہ نہیں معلوم کہ وہ اپادھیائے کون ہے اور وہ کہاں رہتا ہے۔ پیپر لیک معاملے کی جانچ یوپی ایس ٹی ایف میں ایڈیشنل ایس پی وشال وکرم سنگھ کی ٹیم کر رہی ہے۔