[]
لکھنؤ: اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیش کونسل (یو پی بورڈ) نے نقل سے پاک امتحان کرانے کو لے کر تیار کئے گئے ڈیزائن نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی حیران کر دیا ہے۔ حکومت نے بورڈ کے امتحانات کو نقل سے پاک کرنے کے لئے سخت موقف اپنایا ہے۔
ہفتہ کو ریاست میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نا ہونے کے باوجود بھی بورڈ ہیڈ کوارٹر ریاست بھر کے ضلعی اسکول انسپکٹرز سے رابطے میں رہا۔ گورنمنٹ انٹر کالج بارہ بنکی میں سنٹر ایڈمنسٹریٹر کی تقرری سے متعلق شکایت موصول ہونے پر بورڈ سکریٹری نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا۔ کمانڈ سنٹر سے سات ہزار امتحانی مراکز کی نگرانی کی گئی ہے۔ کنٹرول روم نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سو سے زائد امتحانی مراکز کی خامیوں کا پتہ لگایا ہے۔ ان کوتاہیوں کو دور کیا گیا ہے۔ بعض امتحانی مراکز میں اسٹرانگ روم میں سیکورٹی اہلکاروں کی لاپرواہی دیکھی گئی اور اسے درست کرنے کی ہدایات دی گئیں۔