حیدرآباد میں ٹماٹر 200 روپئے کیلو

[]

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت فی كیلو 180تا 200 روپئے ہوگئی ہے۔تاجر قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے ٹماٹر درآمد کر رہے ہیں۔ تاہم ان ریاستوں میں وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش سے ٹماٹر کی منتقلی میں مشکل ہورہی ہے۔

 

 

 

حیدرآباد اور تلنگانہ کے لئے ٹماٹر پنجاب سے درآمد کیے جارہے ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے حیدرآباد میں لوگ ٹماٹر کی خریداری سے پرہیز کررہے ہیں۔ ہوٹلوں میں بھی اس کا استعمال کم ہی دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں کئی گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت اب  200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

 

 

آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا تاجرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں رعایتی قیمت پر ٹماٹر کی فروخت کی جارہی ہے جبکہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے ایسےکوئی اقدامات نہیں کئےجارہے ہیں۔ جہاں ایک طرف قیمتوں میں اضافہ سے ٹماٹر کی کاشت کرنے والے کسانوں کو فائدہ ہورہا ہے وہیں دوسری جانب عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *