[]
حیدرآباد/ ورنگل: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت،27 فروری سے مزید دو اسکیمات (ضمانتوں) کو متعارف کرائے گی۔
ان دو اسکیمات میں غریب افراد میں 500 روپے میں گیس سلنڈر کی سربراہی اور ماہانہ200 یونٹ برقی کی مفت سربراہی شامل ہے۔ ان دوضمانتوں پر عمل آوری کے افتتاحی پروگرام میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی موجود رہیں گی۔
ضلع ملگ کے میڈارم میں جاری قبائیلی جاترا میں شرکت اور دیوئیوں کے درشن کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت 27 فروری کی شام سے مزید 2 گارنٹیز نافذ کرنے جارہی ہے۔ یہ دو ضمانتیں 6 گارنٹیز کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سفید راشن کارڈ گیرندوں کو ہی 27 فروری سے ان دو اسکیمات سے فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں پرینکا گاندھی بھی شرکت کریں گے۔نمائندہ منصف ورنگل کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ ریاست میں مزید دو ضمانتوں کے نفاذ کے وقت کو حتمی ٰ شکل دی گئی ہے۔چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ 27 فروری کی شام کو، 500روپئے میں گیس سلنڈر کی فراہمی اور گرہا جیوتی اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔
چیف منسٹر نے آج ملگ ضلع کے میڈارم میں جاری جاترا کے دوران سمکا اور سارکا کے درشن کے بعد یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے دوران کانگریس کے اعلان کردہ 6 گارنٹیز میں سے مزید ضمانتوں پر عمل کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں دوضمانتوں کو پورا کیا گیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ دو مزید ضمانتوں یعنی 500روپئے میں گیس سلنڈر کی سربراہی اورگرہا جیوتی کے تحت200یونٹ برقی کی مفت سربراہی شامل ہے۔۔چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ان دوضمانتوں کے نفاذ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہاکہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے سمکا سارکا جاترا میں شرکت نہیں کی تھی اس لئے وہ الیکشن میں ناکام ثابت ہوئے۔انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ماموں اور ان کے بیٹے اپنی حکومت کے بارے میں غلط اور جھوٹا پروپگنڈہ کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے 10اسکل یونیورسٹریز کے قیام سے متعلق منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیرمین پریس اکیڈیمی کا بہت جلد تقرر کیا جائے گا۔ہم صحافیوں کو درپیش مسائل بھی بہت جلد حل کریں گے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ سازشوں اور سازشوں کو ناکام بنانے میں صحافیوں کو حکومت سے تعاون کرنا چاہئے،اس موقع پر ریاستی وزراء سیتا اکا،کونڈا سریکھا،پی سرینواس اور دیگر موجود تھے۔