[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خبری ادارے نیٹ بلاکس صارف اکاؤنٹ نے کہا ہے کہ صہیونی کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل فون نیٹ ورکس میں سے ایک پر سائبر حملے کے بعد مواصلاتی لائنوں میں شدید خلل پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن لائنوں کی حفاظت اور نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے نیٹ بلاکس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں نامعلوم ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کے بعد موبائل نیٹ ورک اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
صہیونی حکومت کی جانب سے اس سائبر حملے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔