لاس اینجلس، آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، ہلاکتوں اور نقصانات میں اضافہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کے باوجود تباہی کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔

لاس اینجلس کے مختلف حصوں میں آگ مسلسل تباہی پھیلا رہی ہے۔ شمالی ضلع میں لگی آگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 21 مربع میل سے زائد زمین جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ آگ نے تباہی کی ہولناک تصاویر چھوڑی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید آگ نے کچھ علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور دسیوں ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے اب تک 11 افراد ہلاک اور 12 ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ آتشزدگی کے نتیجے میں جلے ہوئے علاقوں کا رقبہ 60 مربع میل سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاس اینجلس اور وینٹورا کے تمام علاقوں میں آگ کا خطرہ بدھ تک رہے گا۔ مقامی حکام نے لاس اینجلس کے اینسینو اور برینٹ ووڈ علاقوں کو زبردستی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *