مفتی سلمان ازہری کو ضمانت منظور، گجرات میں حراست میں لے لیاگیا

[]

ماڈوسہ۔: ممبئی کے ممتاز عالم مفتی سلمان ازہری کو ان کے خلاف گجرات کے ضلع اروالی میں درج کئے گئے نفرت انگیز تقریر کیس میں ضمانت منظور کئے جانے کے بعد گجرات پولیس نے انہیں احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں دن میں ایڈیشنل سیشن جج ایچ این وکیل کی عدالت نے مفتی سلمان ازہری کو مشروط ضمانت منظور کی جن پر گزشتہ سال 24 دسمبر کو ماڈوسہ میں ایک کھلے میدان میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

گجرات میں نفرت انگیز تقریر کا یہ تیسرا کیس تھاجس میں عالم دین کو ضمانت دیئے جانے سے پہلے گرفتار کیاگیاتھا۔

بہر حال ضمانت پر رہاکئے جانے کے فوری بعد انہیں جوناگڑھ مقامی کرائم برانچ نے انسداد غیر سماجی سرگرمیاں ایکٹ(پی اے ایس اے) کے تحت ماڈوسہ میں حراست لے لیا۔ انہیں ودوڈرہ سنٹرل جیل بھیج دیاجائے گا۔

جوناگڑھ کرائم برانچ کے انسپکٹر جتن پٹیل نے بتایا کہ جوناگڑھ کے کلکٹر کی جانب سے مفتی سلمان کے خلاف وارنٹ جاری کئے جانے کے فوری بعد ہم نے انہیں پی اے ایس اے قانون کے تحت حراست میں لے لیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *