[]
ریاض ۔ کے این واصف
عام ذہنون میں خصوصاُ خارجی باشندون مین “یوم الوطنی” اور “یوم ساسیس” کے بیچ فرق کو لیکر سوال ابھرتا ہے۔ اس سلسلہ مین سعودی پریس ایجنسی نے وضاحت کرتے ہوئے تفصیل جاری کی جو اس طرح ہیں۔ پہلی سعودی ریاست کے باقاعدہ قیام کا اعلان امام محمد بن سعود نے 1139ھ مطابق فروری 1727 کو کیا تھا۔ اس کا سلسلہ 1233ھ مطابق 1818 تک برقرار رہا۔ ریاست کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ (الدرعیہ اب بھی ریاض کے مضافات مین واقع ہے جہان اس دور کی عمارتون کو تاریخی ورثہ کے طور پر باقی رکھا ہواہے۔ اب یہ سیاحوں کا مرکز ہے)
اس طرح یوم تاسیس 300 سال پہلے قائم ہونے والی سعودی ریاست کی یاد دلانے والا دن ہے۔ یوم تاسیس پہلی سعودی ریاست کی تاریخ اور اس کے تمدنی ورثے کی بھولی بسری یادیں تازہ کر رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 27 جنوری 2022 کو شاہی فرمان جاری کرکے پہلی سعودی ریاست کے قیام کے دن کو یوم تاسیس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جہاں تک سعودی عرب کے یوم وطنی (نیشنل ڈے) کا تعلق ہے تو یہ ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم وطنی تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 21 جمادی الاول 1351ھ مطابق 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی قائدین اور عوام 23 ستمبر کو یوم وطنی مناتے ہیں۔
تیسری سعودی ریاست شاہ عبدالعزیز آل سعود نے 1319ھ 1901 میں قائم کی۔ جو ان دنوں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد مین ہر سطح اور ہر میدان مین کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے۔