سچن ٹنڈولکر نے کشمیر کی گلیوں میں کھیلی کرکٹ (ویڈیو وائرل)

[]

سرینگر: ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اس وقت کشمری کے دورہ پر ہیں ۔ وہ پہلی اپنے افراد خاندان کے ساتھ کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں کے مشہور سیاحتی مقامات کی جاتی ہے۔ اپنے دورہ کشمیر کے دوران سچن نے گلمرگ میں کرکٹ کھیلی۔

سچن گلمرگ کی سڑک پر مقامی لوگوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور شاندار اندازمیں بینٹنگ بھی کی۔ سچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔

سچن ٹنڈولکر جموں وکشمیر میں کئی سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کررہے ہیں۔ اسی دوران اُنہوں نے چہارشنبہ کو کرکٹ بیٹ مینوفیکچرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔  سچن ٹنڈولکر نے بیٹ مینوفیچکرنگ سنٹر کے عہدیداروں سے بات چیت بھی کی۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ اپنا پہلا بیٹ کشمیر والوں سے بنوایا تھا۔ اُنہوں نے کہاکہ ان کی بہن نے اُنہیں یہ بیٹ تحفہ کے طورپر دیا تھا۔

اسی طرح سچن نے جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر آخری پوائنٹ امن سیٹو پل کا بھی دورہ کیا۔ ایک گھنٹہ وہاں رہے۔ امن سیٹو کے قریب کمان چوکی پر، انہوں نے تھوڑی دیر کے لیے فوجیوں سے بھی بات چیت کی۔انہوں نے جنوبی کشمیر میں پہلگام کے سیاحتی مرکز کا بھی دورہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *