[]
حیدرآباد۔22/فروری ( راست ) ۔محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا عظیم الشان بائیسواں مرکزی جلسہ شب برأـت و تحفظ ناموس رسالتﷺ کا انعقاد25/ فبروری 2024ء بروزاتوار بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ اس کانفرنس میں تشریف لانے والے پہلے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ‘ مفکر اسلام ، شیخ الحدیث ‘ خلیفہ شیخ الہند ‘ قاضی شہر حضرت العلامہ مولانا حافظ و قاری مفتی اشرف جیلانی ازہری صاحب (فاضل جامعہ الازہری یونیورسٹی ‘ قاہرہ ْ مصر )بھیلواڑہ‘ راجستھان کا شمار ہند وستان کے عظیم اکابر علماء کرام میں ہوتا ہے ۔ آپ نے ہندوستان کی عظیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فراغت حاصل کرنے کے بعد دنیا کی عظیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ الازہر ‘ قاہرہ ‘ مصر سے بھی اسلامی تعلیمات میں سند فضیلت حاصل کی ۔ آپ معروف عالم دین ‘ مفکر اسلام کے ساتھ ساتھ قاضی شہر اور مفتی شہر کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ آپ جید حافظ قرآ ن ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین قاری بھی ہیں اور نمازِ تراویح میں قرآن سنانے کا اعزاز بھی آپکو حاصل ہے اسکے علاوہ آپ بخاری شریف کا درس بھی دیتے ہیں اسی بناء پر آپ کو شیخ الحدیث بھی کہا جاتا ہے ۔آپ کو حضور پیرانِ پیرؓ کے نبیرگان سے جہاں سلسلہ قادریہ میں خلافت قادریہ حاصل ہے وہیں سلسلہ رفاعیہ بغداد ‘ سلسلہ رضویہ بریلی شریف سے بھی خلافت حاصل ہے۔ آپکی تعلیمات اور خطابات سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوان دین اسلام کی طرف راغب ہوکر اپنے دلوں کو نور ایمانی سے منور کرچکے ہیں ۔ نیز ہندوستان و دیگر ممالک میں آپ اپنے منفرد فن ِ خطابت کا لوہا منواچکے ہیں ۔ الحمد للہ ہندوستان کے کئی شہروں میں آپکے خطابات ایک عظیم انقلاب برپا کرچکے ہیں ۔جہاں آپکی شخصیت شب و روز دین متین کی خدمت میں رہتی ہے وہیں آپ تحریک اصلاحِ اُمت کے بانی و صدر بھی ہیں ۔ اس تحریک کے ذریعہ آپ معاشرہ کی اصلاح‘ اخلاقی تربیت ‘ دینی تعلیم کے خدمات انجام دیتے ہیں وہیں مستحق افراد کی بے دریغ مدد و مستحق و غریب لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام بھی آپکی اس تحریک کے ذریعہ کیا جاتا ہے ‘ یہ تمام خدمات ذاتی صرفہ سے انجام دئیے جاتے ہیں ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت مرکزی جلسہ شب ـ برأت و تحفظ ناموس رسالت ﷺ میں آپ پہلی بار مہمان مقرر کی حیثیت سے حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو حیدرآباد کی عوام کیلئے باعث ِ اعزاز ہوگا ۔ دوسرے مہمان مقررکی حیثیت سے تشریف لانے عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر خطیب الہند ، مقرر شعلہ بیان حضرت العلامہ مفتی ذاکر حسین نعیمی (فاضل جامعہ نعیمیہ ‘اترپردیش) مرادآباد کی شخصیت بھی محتاج تعارف نہیں ہے ۔ آپکا شمار ہندوستان کے عظیم اکابر علمائے اہلسنت میں ہوتا ہے ۔ آپکی شخصیت شب و روز دین متین کی ترویخ و اشاعت میں گذرتی ہے ۔ ہندوستان کے کئی ریاستوں جیسے کلکتہ ، اڑیسہ ، اترپردیش ، مہاراشٹرا و دیگر میں آپکے بصیرت افروز خطابات سے لاکھوں لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں ۔ آپ بھی پہلی بار کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی دعوت پر مہمان مقرر کی حیثیت سے مرکزی جلسہ شب برأت میں تشریف لارہے ہیں۔ جلسہ کی قیادت پیر طریقت حضرت سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پیر سید سہروردی حسینی افتخاری صاحب قبلہ ( جانشین حضرت وطن ؒ ‘ صدر صوفی مشن کینڈا) ‘ حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔جلسہ کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ مقامی علماء کرام میں علامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی قادری شرفی (کامل جامعہ نظامیہ)، مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ اس کانفرنس میں شب برات کی اہمیت و فضیلت ‘ دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، تحفظ ایمان اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ‘ نوجوان نسلوں کی تعلیم و تربیت اور والدین کی ذمہ داریاں‘ جیسے عنوانات پر بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں و جلسوںمیں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ الحمد للہ کمیٹی مسلسل 28سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور ین متین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی اپنی خدمات میں مصروف ہے محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ انہی مقاصد کے تحت مرکزی جلسہ شب برات کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے محمد عادل اشرفی ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان جلسہ کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔