[]
مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، ایرانی ذرائع ابلاغ کے اداروں کی چوتھی نمائش اپنے اختتام کو پہنچی۔ بدھ کی رات مصلائے امام خمینی تہران میں ہونے والی نمائش کے اختتامی لمحات میں نمائش کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے میڈیا ہاوسز کا اعلان کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں ایرانی وزیرثقافت و تبلیغات اسلامی محمد مہدی اسماعیلی، میڈیا افئیرز اور تبلیغات کے معاون فرشاد مہدی پور اور وزارت ثقافت کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں نمائش کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق بہترین اسٹال کے لئے درج ذیل اداروں کو منتخب کیا گیا:
مہر خبررساں ایجنسی
ایسنا
پایگاہ خبری فوری
جیوری کے مطابق سب سے بہترین خبری ادارہ:
موسسہ مطبوعاتی، موسسہ ہم شہری
بہترین اخبار:
روزنامہ صبا
اس کیٹیگری میں ارنا اور فارس نیوز ایجنسی مشترکہ طور پر پوزیشن پر آگئی۔
خبری ادارہ پارسینہ بھی پوزیشن ہولڈرز میں شامل تھا۔
جدید خبری شعبے میں دیتاک کے سی ای او امیر حسین عسکری اور میڈیا کیفے کے منیجر حسین حاکی پور نے پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے دوران ہمدان پیام کے ایڈیٹر، کرد پریس، فلسطینی ٹی وی ایلیوم اور چینی میڈیا گروپ سی ایم جی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔