[]
نئی دہلی _ 21 فروری ( اردولیکس) دہلی شراب پالیسی کیس میں بی آر ایس پارٹی کی رکن کونسل کویتا کو سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی) نے نوٹس جاری کی ہے اور انہیں اس کیس کے سلسلے میں 26 فروری کو سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے
اس قبل دہلی شراب پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رکن کونسل کویتا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی تھی