انتخابات سے قبل وائی ایس آر سی پی کو بڑا دھکہ

[]

امراوتی: انتخابات سے قبل حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو چہارشنبہ کے روز اس وقت بڑا جھٹکہ لگا جب ویمی ریڈی پربھاکر ریڈی ایم پی نے پانی اورراجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

پارٹی کے صدر و آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں پربھاکر ریڈی نے کہا کہ وہ شخصی وجوہات کے بناء صدر ضلع نیلور وائی ایس آر سی پی اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں۔

پربھاکر ریڈی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ نجی وجوہ کے سبب راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اگرچیکہ انہوں نے مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں انکشاف نہیں کیا ہے مگر امکان ہے کہ وہ تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوں گے۔

سابق میں پربھاکر ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ وہ حلقہ لوک سبھا نیلور سے الیکشن لڑیں گے‘ تاہم اسمبلی الیکشن کے لئے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں انہیں نظر انداز کردیاگیا۔ ایم پی ریڈی کو اس بات کی شکایت ہے کہ پارٹی قیادت نے محمد خلیل کو نیلورسٹی کا کوارڈینیٹر مقرر کے فیصلہ سے انہیں واقف نہیں کرایا۔

وہ‘ حالیہ دنوں سے خود کو پارٹی سرگرمیوں سے علٰحدہ کرلیاتھا۔ پربھاکر ریڈی‘ ریاست کے ان 3 ارکان راجیہ سبھا میں شامل ہیں جن کی میعاد بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔ حکمراں جماعت وائی ایس آر سی پی کے 3 امیدواروں کو راجیہ سبھا کے لئے کل اعلان کیا گیا تھا۔ اب پربھاکر ریڈی لیا استعفیٰ ضلع نیلور میں پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے۔ یہ چوتھے ایم پی ہیں جنہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پارٹی چھوڑی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *