بی جے پی لیڈر اور اداکارہ جیہ لکشمی دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار

[]

چینائی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن عاملہ اور اداکارہ جیہ لکشمی کو تاملناڈو کی ترومنگلم پولیس نے ایگمور عدالت کے حکم پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

یہ گرفتاری گیت کار اسنیہن کے لگائے گئے الزامات پر عمل آئی جس نے دعویٰ کیا کہ جیہ لکشمی اپنے ٹرسٹ، سنیہن فاؤنڈیشن کی آڑ میں عوام سے چندہ مانگ رہی تھی۔

گیت کار اسنیہن نے الزام لگایا کہ اسنیہن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر درج پتے پر خطوط کے ذریعے دو مرتبہ وضاحت طلب کرنے کے باوجود انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید برآں، فراہم کردہ موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش پر انہیں الگ سے ملنے کی ہدایت کی گئی۔ جب وہ ویب سائٹ پر مذکورہ ایڈریس پر پہنچے تو سنیہن کو کوئی دفتر دکھائی نہیں دیا۔

اطلاعات کے مطابق جیہ لکشمی نے گرفتاری کے موقع پر پولیس وین میں جانے سے انکار کر دیا اور اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنی کار میں پولیس اسٹیشن جانے پر اصرار کیا۔

2022 کی ایک رپورٹ میں جیہ لکشمی نے سنیہن کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ 2018 سے عوام سے فنڈز مانگے بغیر سنیہن فاؤنڈیشن چلا رہی ہے۔

اس نے گیت کار سنیہن پر فاؤنڈیشن کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر اس کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اس نے کبھی اس سلسلہ میں ہم سے کوئی وضاحت طلب نہیں کی۔

جیہ لکشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے اپنے داتی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے ذریعے خیراتی سرگرمیاں انجام دیں اور کہا کہ اسنیہن نے بی جے پی میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو برداشت نہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ جیہ لکشمی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک سرگرم مہم جو رہی ہے جس نے چینائی کے 90 ویں وارڈ کے بلدی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ بھی کیا تھا تاہم ناکام رہی۔

اب یہ دیکھنا ہوگا کہ جیہ لکشمی کی گرفتاری اور اس کے خلاف الزامات کے نتیجہ میں اس کی سیاسی اور پیشہ ورانہ کوششوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *