[]
مہر خبررساں ایجنسی نے چینی خبررساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیا گیا ہے ۔ چین نے امریکی ویٹو پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام سے غلط پیغام ملتا ہے اور غزہ کی صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی ویٹو غزہ میں نسل کشی کے لئے گرین سگنل دینے کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ الجزائر کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے جمع کی گئی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا تھا۔ الجزائر نے اپنی قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔
قرارداد میں فریقین سے قیدیوں کی غیرمشروط رہائی اور اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درامد کی اپیل کی گئی تھی۔