[]
دبئی کی جیل میں 18سال قید کی سزاکاٹنے کے بعد تلنگانہ کے 3 افراد اپنے آبائی گاوں کو واپس ہوگئے۔ان تمام کو قتل کے ایک کیس میں یہ سزاسنائی گئی تھی تاہم عدالت کی جانب سے ان کی سزاکومعاف کرنے کے بعد ان کی وطن واپسی ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق سرسلہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 5 افراد 2005 کو ویزٹ ویزا پر دبئی گئے تھے ۔ دو ماہ تک کام کرنے کے بعد مقامی پولیس نے انھیں نیپالی شخص کے قتل کے ایک کیس میں گرفتار کیا۔ اس معاملے میں جملہ 10 افرادکو ملزم بنایا گیا تھا اور تلنگانہ کے پانچ افرادکو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ان خاندانوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے اس وقت کے وزیر کے ٹی راما راو نے انھیں معافی کے تحت رہا کروانے کی کافی کوشش کی۔ مقتول کے ا رکان خاندان سے اس خصوص میں بات کی اور معاوضہ ادا کیا۔ انہوں نے قانونی چارہ جوئی کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی۔ اس سلسلہ میں کوششوں کے بعد عدالت نے تلنگانہ کے پانچ افراد کو معافی دی، جس پر ان کی گھر واپسی کی راہ ہموار ہوئی۔
ان میں ایک شخص جگتیال ضلع کے ملیال منڈل کا ہنمنتو ہفتہ کی رات اپنے آبائی گاوں پہنچا۔ اور آج سرسلہ کا رہنے والا ملیشم اور روی بھی گھر پہنچ گئے ۔ دبئی میں ان کے دوستوں نے بتایا کہ چندورتھی منڈل کا ایم وینکٹی بھی جلد گھر واپس ہوجائے گا۔
17 ఏండ్ల నిరీక్షణ.. భావోద్వేగ క్షణాలు
17 ఏండ్ల పాటు దుబాయిలో జైలు జీవితాన్ని అనుభవించి బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ కేటీఆర్ చోరవతో హైదరాబాద్కు చేరుకున్న రాజన్న సిరిసిల్ల జిల్లా వాసులు. pic.twitter.com/VCHx8pYOLd
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) February 21, 2024